الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ابي داود کل احادیث (5274)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن ابي داود
كِتَاب الطَّهَارَةِ
کتاب: طہارت کے مسائل
47. باب الْوُضُوءِ فِي آنِيَةِ الصُّفْرِ
47. باب: پیتل کے برتن میں وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 98
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنِي صَاحِبٌ لِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَوْرٍ مِنْ شَبَهٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں پیتل کے ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 98]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 17344) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (”حماد کے استاذ“ مجہول ہیں، نیز ہشام اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان انقطاع ہے، البتہ متن ثابت ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح¤ حماد بن سلمة سمعه من شعبة عن هشام عن أبيه عن عائشة به عند البيهقي (1/31) وبه صح الحديث

حدیث نمبر: 99
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَنَّ إِسْحَاقَ بْنَ مَنْصُورٍ حَدَّثَهُمْ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ.
اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح مرفوعاً مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 99]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 17344) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں ایک راوی مبہم، البتہ متن ثابت ہے)

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح¤ حماد بن سلمة سمعه من شعبة عن هشام عن أبيه عن عائشة به عند البيهقي (1/31) وبه صح الحديث

حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَسَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ:" جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ".
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے ایک پیتل کے پیالے میں آپ کے لیے پانی نکالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الوضوء 45 (197)، صحیح مسلم/الطہارة 7 (235)، سنن الترمذی/الطہارة 24 (32)، سنن النسائی/الطہارة 80 (97)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 61 (471)، (تحفة الأشراف: 5308)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/38، 39) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (191، 197) صحيح مسلم (235)