ام عطیہ رضی اللہ عنہا (انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی) کہتی ہیں ہم حیض سے پاک ہو جانے کے بعد زردی اور گدلے پن کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 307]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18132) وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 25 (325)، سنن النسائی/الحیض 7 (368)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 127 (647)، سنن الدارمی/الطھارة 93 (900) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح¤ انظر الحديث الآتي (308)
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل مروی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ام ہذیل حفصہ بنت سیرین ہیں، ان کے لڑکے کا نام ہذیل اور شوہر کا نام عبدالرحمٰن ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 308]