ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر اور محلہ میں مسجدیں بنانے، انہیں پاک صاف رکھنے اور خوشبو سے بسانے کا حکم دیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/المساجد والجماعات 9 (759)، (تحفة الأشراف: 16891)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجمعة 64 (594)، مسند احمد (5/12، 271) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح¤ مشكوة المصابيح (717)¤ أخرجه ابن ماجه (758) وسنده صحيح
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹے (سلیمان) کو لکھا: حمد و صلاۃ کے بعد معلوم ہونا چاہیئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے گھروں اور محلوں میں مسجدیں بنانے اور انہیں درست اور پاک و صاف رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، مسند احمد (5/17)، (تحفة الأشراف: 4616) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ خبيب بن سليمان: مجھول (تقريب: 1700)¤ وجعفر بن سعد: ضعيف،ضعفه الجمھور¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 29