عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے امام ہو تو تم ان کے کمزور ترین لوگوں کی رعایت کرنا، اور ایسا مؤذن مقرر کرنا جو اذان پر اجرت نہ لے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الأذان 32 (673)، سنن ابن ماجہ/الأذان 3 (987)، (تحفة الأشراف: 9770)، مسند احمد (4/217)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 37 (468)، سنن الترمذی/الصلاة 41 (209) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح م دون الاتخاذ
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح¤ مشكوة المصابيح (668)