الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ابي داود کل احادیث (5274)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة
ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
207. باب صَلاَةِ الرَّجُلِ التَّطَوُّعَ فِي بَيْتِهِ
207. باب: آدمی کے اپنے گھر میں نفل پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1043
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوا فِي بُيُوتِكُمْ مِنْ صَلَاتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنی بعض نمازیں اپنے گھروں میں پڑھا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1043]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الصلاة 52 (432)، والتھجد 37 (1187)، صحیح مسلم/المسافرین 29 (777)، سنن الترمذی/الصلاة 214 (451)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 186 (1377)، (تحفة الأشراف: 8142)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/قیام اللیل 1 (1599)، مسند احمد (2/6، 16، 123) ویأتي برقم: (1448) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (432) صحيح مسلم (777)

حدیث نمبر: 1044
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهِ فِي مَسْجِدِي هَذَا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی نماز اس کے اپنے گھر میں اس کی میری اس مسجد میں نماز سے افضل ہے سوائے فرض نماز کے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1044]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 81 (731)، والأدب 75 (6113)، والاعتصام 3 (7290)، صحیح مسلم/المسافرین 29 (781)، سنن النسائی/قیام اللیل 1 (1600)، (تحفة الأشراف: 3698)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 219 (450)، موطا امام مالک/ صلاة الجماعة 1 (4)، مسند احمد (5/ 182، 184، 186، 187)، سنن الدارمی/الصلاة 96 (1406) ویأتی ہذا الحدیث برقم (1447) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (6113) صحيح مسلم (781)¤ مشكوة المصابيح (1300)¤ وانظر الحديث الآتي (1447)