عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 2 20 (430)، (تحفة الأشراف: 7454)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/117) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یہ عام نفل نماز میں سے ہے، اس کا شمار سنن رواتب میں نہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن¤ مشكوة المصابيح (1170)¤ أخرجه الترمذي (430 وسنده حسن) وصححه ابن خزيمة (1193 وسنده حسن)
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10140) (حسن) (لكن بلفظ: ’’أربع ركعات‘‘ كما عند الترمذي في الصلاة 202)»
وضاحت: ۱؎: ترمذی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعتیں نفل پڑھتے تھے، لیکن تشہد کے ذریعہ فصل کرتے تھے اور سلام ایک ہی ہوتا تھا۔
قال الشيخ الألباني: حسن لكن بلفظ أربع ركعات
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن¤ مشكوة المصابيح (1172)¤ صححه النووي في رياض الصالحين (1121 بتحقيقي) ولم أر لمضعفه حجةً قويةً