عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کی سترہویں، اکیسویں اور تئیسویں رات میں تلاش کرو“، پھر چپ ہو گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1384]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:9176) (ضعیف)» (اس کے راوی حکیم میں کلام ہے، نیز ابواسحاق مختلط ہو گئے تھے، اور یہ معلوم نہیں کہ زید نے ان سے اختلاط سے پہلے روایت کی ہے یا بعد میں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ أبو إسحاق عنعن¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 55