عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ حاجت اس طرح سکھایا: «إن الحمد لله نستعينه ونستغفره ونعوذ به من شرور أنفسنا من يهد الله فلا مضل له ومن يضلل فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» «يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله الذي تساءلون به والأرحام إن الله كان عليكم رقيبا»”اے ایمان والو! اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناتے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے“(سورۃ النساء: ۱) «يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون»”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مسلمان ہی رہ کر مرو“(سورۃ آل عمران: ۱۰۲)۔ «يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وقولوا قولا سديدا * يصلح لكم أعمالكم ويغفر لكم ذنوبكم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز فوزا عظيما»”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور نپی تلی بات کہو اللہ تعالیٰ تمہارے کام سنوار دے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی“(سورۃ الاحزاب: ۷۱، ۷۰)، محمد بن سلیمان کی روایت میں «إن» نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2118]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ ترمذي (1105) نسائي (1405،3279) ابن ماجه (1892)¤ أبو عبيدة عن ابن مسعود منقطع¤ وأبو إسحاق السبيعي مدلس وعنعن¤ ورواه شعبة عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عند أحمد (1/ 393) مبترًا سنده فالسند معلول¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 80
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ پڑھتے، پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی لیکن اس میں «ورسوله» کے بعد یہ الفاظ زائد ہیں: «أرسله بالحق بشيرا ونذيرا بين يدى الساعة من يطع الله ورسوله فقد رشد ومن يعصهما فإنه لا يضر إلا نفسه ولا يضر الله شيئا»”اللہ نے آپ کو حق کے ساتھ قیامت سے پہلے خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے، جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمابرداری کرے گا، وہ ہدایت پا چکا، اور جو ان کی نافرمانی کرے گا تو وہ اللہ کا کچھ نہ بگاڑے گا بلکہ اپنے آپ ہی کو نقصان پہنچائے گا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2119]
بنی سلیم کے ایک شخص کہتے ہیں میں نے امامہ بنت عبدالمطلب سے نکاح کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیغام بھیجا تو آپ نے بغیر خطبہ پڑھے ان سے میرا نکاح کر دیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2120]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15530) (ضعیف)» (اس کے راوی العلاء لین الحدیث، اور اسماعیل مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ ضعيف¤ إسماعيل بن إبراهيم : مجهول،(تقريب التهذيب: 422)¤ وسمع من رجل عن العلاء به والرجل إسحاق بن عبد اللّٰه كما في ھامش التاريخ الكبير للبخاري (343/1)¤ وللحديث شاهد ’’ إسناده مجهول ‘‘¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 80