ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مہینوں میں سب سے زیادہ محبوب یہ تھا کہ آپ شعبان میں روزے رکھیں، پھر اسے رمضان سے ملا دیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2431]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 26280)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الصیام (2659) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح¤ أخرجه النسائي (2352 وسنده صحيح)