ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور وہ اوڑھنی اوڑھے ہوئے تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس ایک ہی پیچ رکھو دو پیچ نہ کرو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «لية لا ليتين» کا مطلب یہ ہے کہ مرد کی طرح پگڑی نہ باندھو کہ اس کے ایک یا دو پیچ کو دہرا کرو۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4115]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 18223)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/293، 294، 296، 297، 307) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ حبيب عنعن وشيخه وهب مولي أبي أحمد : مجهول (تقريب التهذيب: 7486)¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146