الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْحُدُودِ
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
22. باب بَيْعِ الْمَمْلُوكِ إِذَا سَرَقَ
22. باب: غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالو اگرچہ ایک نش ۱؎ میں ہو“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4412]
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/قطع السارق 13 (4983)، سنن ابن ماجہ/الحدود 25 (2589)، (تحفة الأشراف: 14979) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎ : نش کہتے ہیں نصف کو یعنی نصف اوقیہ میں یا جو غلام کی قیمت ہو اس کے نصف میں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن¤ مشكوة المصابيح (3606)¤ أخرجه النسائي (4983 وسنده حسن) وابن ماجه (2589 وسنده حسن) عمر بن أبي سلمة حسن الحديث
Back