عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا مال لینے کا ناحق ارادہ کیا جائے اور وہ (اپنے مال کے بچانے کے لیے) لڑے اور مارا جائے تو وہ شہید ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4771]
سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اپنے بال بچوں کو بچانے یا اپنی جان بچانے یا اپنے دین کو بچانے میں مارا جائے وہ بھی شہید ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4772]
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 22 (1421)، سنن النسائی/المحاربة 18 (4095، 4096، 4099)، سنن ابن ماجہ/الحدود 21 (2580)، (تحفة الأشراف: 4456)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/187، 188، 189،190) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح¤ مشكوة المصابيح (3529)¤ أخرجه النسائي (4099، 4100 وسندھما صحيح) ورواه الترمذي (1421 وسنده صحيح)