ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن مومن کا آئینہ ہے، اور مومن مومن کا بھائی ہے، وہ اس کی جائیداد کی نگرانی کرتا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی حفاظت کرتا ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4918]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14807)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البر والصلة 18 (1929) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: حسن¤ أخرجه البخاري في الأدب المفرد (239)