ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسجد سے کوڑا کرکٹ نکال دے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4300، ومصباح الزجاجة: 285) (ضعیف)» (سند میں ضعف انقطاع کی وجہ سے ہے کیونکہ سلیمان بن یسار کا سماع ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے، اور محمد بن صالح میں ضعف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ قال البو صيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف،مسلم ھو ابن يسار لم يسمع من أبي سعيد الخدري و محمد (بن صالح المدني) فيه لين ‘‘¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 406
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ ”محلوں میں مسجدیں بنائی جائیں، اور انہیں پاک و صاف رکھا جائے، اور ان میں خوشبو لگائی جائے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17180)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 13 (455)، سنن الترمذی/الجمعة 64 (594)، مسند احمد (5/12، 271) (صحیح)»
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا: ”محلوں میں مسجدیں بنائی جائیں اور انہیں پاک و صاف رکھا جائے، اور ان میں خوشبو لگائی جائے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 759]