ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر عورت رمضان کے علاوہ کسی دن (نفلی روزہ) نہ رکھے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1761]
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو منع فرمایا کہ وہ اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1762]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ: (تحفة الأشراف: 4020، ومصباح الزجاجة: 633)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 74 (2459)، مسند احمد (3/80، 84)، سنن الدارمی/الصوم 20 (1760) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ سنن أبي داود (2459)¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 443