ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کے اقالے کو مان لے (یعنی اس کے ساتھ بیع کے فسخ پر راضی ہو جائے) تو اللہ تعالیٰ (اس احسان کے بدلہ میں) قیامت کے دن اس کے گناہوں کو مٹا دے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2199]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12457)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/البیوع 54 (3460)، مسند احمد (2/252) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ سنن أبي داود (3460)¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 457