وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)»
ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2992]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11728، مصباح الزجاجة: 1049)، وقدأخرجہ: مسند احمد (4/177، 186) (صحیح)» (پہلی سند سے صحیح ہے، دوسری سند میں دادو بن یزید ضعیف راوی ہے)
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2994]
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2995]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/جزاء الصید 26 (1860تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 2429)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 352، 361، 397) (صحیح)»