جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شام کا کھانا مت ترک کرو اگرچہ اس کی مقدار ایک مشت کھجور ہو، اس لیے کہ شام کا کھانا نہ کھانے سے بڑھاپا آتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3052، ومصباح الزجاجة: 1160) (ضعیف جداً)» (ابراہیم بن عبدالسلام ضعیف اور متہم بالوضع راوی ہے، نیز ابن الجوزی نے اس حدیث کو موضوعات میں ذکر کیا ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 116)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف جدًا¤ إبراهيم بن عبدالسلام: ضعيف وشيخه عبد اللّٰه بن ميمون القداح:متروك (تقريب: 209،3654)¤ وللحديث شواهد ضعيفة جدًا عند الترمذي (1856) وغيره¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 497