ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ نقیر، مزفت، دباء اور حنتمہ میں نبیذ تیار کی جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3401]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15093، ومصباح الزجاجة: 1178)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1992)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، سنن النسائی/الأشربة 38 (5649)، موطا امام مالک/الأشربة 2 (6)، مسند احمد (2/414، 491) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نقیر: لکڑی کا برتن، مزفت: روغنی برتن، دباء: کدو کے تونبے کا برتن، حنتمہ: سبز روغنی گھڑا، ان برتنوں میں شراب بنا کرتی ہے ان میں نبیذ بنانے کی ممانعت اس خیال سے ہوئی ایسا نہ ہو نبیذ تیز ہو جائے، اور کوئی اس کو پی لے، اور ان برتنوں کو دیکھ کر شراب پینے کی خواہش پیدا ہو۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزفت (روغنی برتن)، اور دباء (کدو کی تونبی) میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3402]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1998)، (تحفة الأشراف: 8299)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأشربة 5 (1864)، سنن النسائی/الأشربة 37 (5648)، موطا امام مالک/الأشربة 2 (5)، مسند احمد (2/56) (صحیح)»
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم، دباء اور نقیر میں پینے سے منع فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3403]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1996)، سنن النسائی/الأشربة 32 (5636)، (تحفة الأشراف: 4253)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/90) (صحیح)»
عبدالرحمٰن بن یعمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3404]