الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ابن ماجه کل احادیث (4341)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن ابن ماجه
كتاب اللباس
کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
43. بَابُ: التَّخَتُّمِ فِي الإِبْهَامِ
43. باب: انگوٹھے میں انگوٹھی پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3648
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي بُرْدَةَ , عَنْ عَلِيٍّ , قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ" , يَعْنِي: الْخِنْصَرَ , وَالْإِبْهَامَ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 28 (5838 تعلیقاً) صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1786)، سنن النسائی/الزینة 50 (5214)، الزینة من المجتبيٰ 52 (5288، 5289) (تحفة الأشراف: 10318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 134، 138) (شاذ)» ‏‏‏‏ ( «يَعني الخنصر والإبهام» کا لفظ منکر ہے، محفوظ و ثابت لفظ یہ ہے: «في هذه وفي هذه۔ شك عاصم قال: فأوما إلي الوسطى والتي» اس میں یا اس میں، عاصم کو شک ہے، پھر درمیان انگلی کی طرف اشارہ کیا، اور جو اس سے ملی ہوئی ہے)

وضاحت: ۱؎: تخریج حدیث سے ظاہر ہوا کہ اصل حدیث: درمیانی انگلی اور اس سے ملی انگلی میں پہننے سے متعلق ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم