الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
حدیث نمبر: 1963
-" كان يكثر دهن رأسه ويسرح لحيته بالماء".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر بہت زیادہ تیل لگاتے تھے اور پانی لگا کر داڑھی کی کنگھی کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1963]
حدیث نمبر: 1964
-" كان ينهانا عن الإرفاه، قلنا: وما الإرفاه؟ قال: الترجل كل يوم".
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مصر میں عامل تھا، اس کے بال بکھرے ہوئے، بلکہ بہت بکھرے ہوئے تھے، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوسرا صحابی آیا اور اسے کہا: کیا وجہ ہے کہ تیرے بال بہت زیادہ بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ تو امیر بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «اِرْفَاه» سے منع فرمایا۔ ہم نے پوچھا: «اِرْفَاه» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: روزانہ کنگھی کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1964]
حدیث نمبر: 1965
-" نهى صلى الله عليه وسلم عن الترجل إلا غبا".
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، مگر کبھی کبھار۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1965]
1307. سادگی ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 1966
-" البذاذة من الإيمان. يعني التقشف".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شکستہ حالی بھی ایمان میں سے ہے۔ یعنی قصداً راحت و لذت اور خوشحالی کو ترک کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1966]
حدیث نمبر: 1967
-" ويل للنساء من الأحمرين: الذهب والمعصفر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے لیے دو چیزوں سے ہلاکت ہے: سونا اور معصفر۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1967]
حدیث نمبر: 1968
-" كان يمنع أهله الحلية والحرير ويقول: إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرماتے تھے: اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو، تو پھر دنیا میں نہ پہنا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1968]
1308. تواضعا عمدہ لباس ترک کرنے والے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1969
-" من ترك اللباس تواضعا لله، وهو يقدر عليه، دعاه الله يوم القيامة على رءوس الخلائق حتى يخير من أي حلل الإيمان شاء يلبسها".
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے تواضع کے طور پر عمدہ لباس پہننا چھوڑ دیا، درآن حالیکہ وہ اس کی طاقت رکھتا تھا، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کے سامنے اسے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ ایمان کے جوڑوں میں سے جو جوڑا پسند کرے، پہن لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1969]
1309. خود پسندی کا انجام بد
حدیث نمبر: 1970
-" بينما رجل في حلة له وهو ينظر في عطفيه إذ خسف الله به، فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامة".
کریب کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی ختم ہو جانے کے بعد ابولہب کی گلیوں میں ان کی راہنمائی کرتا تھا، ایک دن انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ (سیدنا عباس رضی اللہ عنہما) سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ایک آدمی عمدہ پوشاک (زیب تن کرکے) چل رہا تھا اور خود پسندی کا اظہار کر رہا تھا، اچانک اللہ تعالیٰ نے اس کو دھنسا دیا، اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1970]
1310. اللہ تعالیٰ بندے پر اپنی نعمتوں کے آثار دیکھنا پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1971
-" إن الله إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر نعمته على عبده".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جب اللہ تعالیٰ بندے پر کوئی نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1971]
حدیث نمبر: 1972
-" إن الله عز وجل إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر النعمة عليه ويكره البؤس والتباؤس ويبغض السائل الملحف ويحب الحيي العفيف المتعفف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ جب بندے پر نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے اور وہ غربت و بدحالی اور تنگ دستی ظاہر کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور وہ اصرار کے ساتھ سوال کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے اور حیادار، پاکدامن اور پاکباز کو پسند کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1972]

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next