الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1764. لیٹنے کے آداب
حدیث نمبر: 2614
-" من أقال أخاه بيعا أقال الله عثرته يوم القيامة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہوا ہو تو ایک ٹانگ دوسری پر نہ رکھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2614]
حدیث نمبر: 2615
- (إنّ هذا بكى؛ لما فَقَدَ من الذِّكر).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھے۔ دوسری روایت میں ہے: اس حال میں کہ جب وہ پیٹھ کے بل چت لیٹا ہوا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2615]
1765. سلام عام کرنا
حدیث نمبر: 2616
- (إذا اصطحبَ رجلانِ مُسلمانِ، فحالَ بينهما شجَرٌ أو حجرُ أو مَدَرٌ؛ فليسلّم أحدُهما على الآخرِ، ويتبادلانِ السّلامَ).
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان آدمی اکٹھے جا رہے ہوں اور (‏‏‏‏چلتے چلتے) ان کے درمیان کوئی درخت یا کوئی پتھر یا کوئی مکان (‏‏‏‏یا ٹیلہ) حائل ہو جائے، تو وہ (‏‏‏‏جونہی دوبارہ ملیں) ایک دوسرے کو سلام دیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2616]
حدیث نمبر: 2617
-" إذا لقي أحدكم أخاه فليسلم عليه، فإن حالت بينهما شجرة أو جدار أو حجر ثم لقيه فليسلم عليه أيضا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو ملے تو اسے سلام کہے، اگر ان کے درمیان کوئی درخت یا دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور دوبارہ ملے تو پھر وہ اسے سلام کہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2617]
حدیث نمبر: 2618
-" اعبدوا الرحمن وأطعموا الطعام وأفشوا السلام تدخلوا الجنة بسلام".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحمن کی عبادت کرتے رہو، کھانا کھلاتے رہو اور سلام عام کر دو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2618]
حدیث نمبر: 2619
-" أعجز الناس من عجز عن الدعاء، وأبخل الناس من بخل بالسلام".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ بےبس وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز آ جائے اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل سے کام لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2619]
حدیث نمبر: 2620
-" أفشوا السلام تسلموا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلام عام کرو، سلامتی سے رہو گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2620]
حدیث نمبر: 2621
-" أفشوا السلام وأطعموا الطعام وكونوا إخوانا كما أمركم الله".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏سلام عام کرو، کھانا کھلایا کرو اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بھائی بھائی بن جاؤ۔ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2621]
حدیث نمبر: 2622
-" يا أيها الناس! أفشوا السلام وأطعموا الطعام وصلوا الأرحام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلو الجنة بسلام".
زرارہ بن اوفی کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف امڈ آئے اور کہا جانے لگا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ہیں۔ میں بھی آپ کو دیکھنے کے لیے آیا۔ جب میں نے آپ کا چہرہ بغور دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔ پہلی حدیث، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی اور میں نے سنی، یہ تھی: اے لوگو! سلام عام کرو، لوگوں کو کھانا کھلاؤ رحموں کو ملاؤ (‏‏‏‏یعنی رشتہ داریوں کے حقوق ادا کرو) اور اس وقت اٹھ کر (‏‏‏‏تہجد کی) نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں، تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2622]
حدیث نمبر: 2623
-" إن السلام اسم من أسماء الله تعالى وضعه في الأرض، فأفشوا السلام بينكم".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے اسمائے (‏‏‏‏حسنیٰ) میں ایک نام «سلام» ہے، جسے اللہ نے زمین میں نازل کیا، پس تم آپس میں سلام کو عام کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2623]

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next