الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
صدقہ فطر کے بیان میں
1. صدقہ فطر کی مقدار کا بیان۔
حدیث نمبر: 766
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے لیے کھجوروں کا یا جو کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر دینے کا حکم دیا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 766]
2. نمازعید سے پہلے صدقہ (فطر دے دینا چاہیے)۔
حدیث نمبر: 767
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا (محتاجوں کو) دیا کرتے تھے اور ہمارا کھانا جو، خشک انگور، پنیر اور کھجور تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 767]
3. صدقہ فطر، آزاد اور غلام دونوں پر واجب ہے۔
حدیث نمبر: 768
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صدقہ فطر، ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مسلمان مرد، عورت اور آزاد اور غلام سب پر فرض کر دیا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 768]