الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الفرقان
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”جو لوگ (روز قیامت) اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے“۔
حدیث نمبر: 1758
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا کہ یا نبی اللہ! قیامت کے روز کافر سر کے بل دوزخ میں کیسے جمع کیے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ذات جس نے انسانوں کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ قیامت کے روز ان کو سر کے بل چلائے؟ (الفرقان: 34) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1758]