الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ السجدۃ
1. اللہ تعالیٰ کے قول ”کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے“ کا بیان (سورۃ السجدہ: 17)۔
حدیث نمبر: 1760
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور ان کی طرف کسی کا وہم و گمان بھی نہ گیا ہو گا اور ان کے سامنے وہ نعمتیں جن کی تمہیں اطلاع ہے، بےحقیقت ہیں پھر یہ آیت پڑھی: کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1760]