الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الممتحنہ
1. اللہ تعالیٰ کے قول ”(اے ایمان والو!) تم میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔“ (سورۃ الممتحنہ: 1) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1787
امیرالمؤمنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، زبیر اور مقداد رضی اللہ عنہم کو مقام روضہ خاخ میں بھیجا کہ وہاں ایک عورت ہے اس کے پاس ایک خط ہے وہ لاؤ .... پس حاطب بن بلعہ کی پوری حدیث بیان کی اور آخر میں کہا کہ اس وقت یہ آیت اتری اے ایمان والو! تم میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ، تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام ارسال کرتے ہو اور وہ ....۔ الخ۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1787]
2. اللہ تعالیٰ کا قول ”اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کے لیے آئیں“ (سورۃ الممتحنہ: 12)۔
حدیث نمبر: 1788
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور یہ آیت کہ: وہ اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کریں گی۔ پڑھی اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا تو ایک عورت نے بیعت کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا اور کہا فلاں عورت نے نوحہ کرنے میں میرا ساتھ دیا تھا، میں اس کا بدلہ دے لوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ فرمایا۔ وہ گئی اور (نوحہ کر کے) پھر آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی (وہ عورت خود ام عطیہ رضی اللہ عنہا تھیں)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1788]