الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
آرزوؤں کے بیان میں
1. ((باب))
حدیث نمبر: 2209M
(شہادت کی موت کی تمنا کرنے کے سلسلے میں حدیث گزر چکی ہے، دیکھئیے کتاب: ایمان کا بیان۔۔۔ باب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایمان میں سے ہے)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2209M]
2. اس تمنا کا بیان جو مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 2210
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنتا کہ موت کی تمنا مت کرو تو میں (اس کی یعنی موت کی) تمنا کرتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2210]
حدیث نمبر: 2211
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیکوکار ہے تو امید ہے کہ اس کی نیکیاں زیادہ ہو جائیں گی اور جو بدکار ہے تو امید ہے کہ وہ ان سے باز آ جائے اور توبہ کر لے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2211]