الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الهبة و فضلها
ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان
1. عمریٰ (مدتِ عمر تک کسی چیز کا ہبہ کرنا) کا بیان
حدیث نمبر: 484
أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ (کسی شخص کو اس کی مدت عمر تک کوئی چیز ہبہ کرنا) اس کے اہل کی میراث ہے۔ یا اس کے اہل کے لیے جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الهبات، باب العمري، رقم: 1262 . سنن ابوداود، رقم: 3548 . سنن ترمذي، رقم: 1349 .»

حدیث نمبر: 485
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَأَلَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ هِشَامٍ عَنِ الْعُمْرَى، فَقُلْتُ: حَدَّثَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَى أَنَّهَا جَائِزَةٌ.
شریح نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے بارے فیصلہ فرمایا کہ وہ جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 485]
تخریج الحدیث: «السابق»

حدیث نمبر: 486
وَحَدَّثَ النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمری جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 486]
تخریج الحدیث: «السابق»

حدیث نمبر: 487
قَالَ قَتَادَةُ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
قتادہ رحمہ اللہ نے بیان کیا، حسن رحمہ اللہ کہا: کرتے تھے: عمریٰ جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب العمري، باب ذكر اختلاف يحيي بن ابي كثير الخ، رقم: 3755، قال الشيخ الالباني: صحيح . نسائي كبري، رقم: 6588 .»

حدیث نمبر: 488
قَالَ قَتَادَةُ: قَالَ الزُّهْرِيُّ: إِنَّمَا الْعُمْرَى أَنْ يَقُولَ هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ مِنْ بَعْدِهِ فَلِلَّذِي يَجْعَلُ شَرْطُهُ.
زہری رحمہ الله نے فرمایا: عمریٰ یہ ہے کہ وہ کہے کہ یہ اس کے لیے ہے اور اس کے بعد اس کی اولاد کے لیے ہے، پس اس کے لیے ہے جو اس کی شرط مقرر کرتا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «السابق»

حدیث نمبر: 489
قَالَ: فَسُئِلَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 489]
تخریج الحدیث: «مسلم، رقم: 1626 . سنن ابي داود، رقم: 3548 . سنن ترمذي، رقم: 1349 .»

حدیث نمبر: 490
فَقَالَ: الزُّهْرِيُّ كَانَ الْخُلَفَاءُ يَقْضُونَ بِهِ، قَالَ عَطَاءٌ: قَضَى بِهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ وَغَيْرُهُ.
زہری رحمہ الله نے فرمایا: خلفاء اس کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: عبدالملک بن مروان نے اس کا فیصلہ کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 490]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، رقم: 3755، قال الالباني: صحيح . سنن نسائي، رقم: 6588 .»

حدیث نمبر: 491
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ جائز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه: 106 .»

2. بغیر سوال کیے کوئی چیز ملے تو قبول کرلے
حدیث نمبر: 492
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، نا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَلْيَقْبَلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو سوال کیے بغیر کوئی چیز پیش کی جائے اور وہ اسے قبول کر لے، تو وہ ایک رزق ہے جو اللہ نے اس کی طرف بھیجا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 492]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 292/2 . قال شعيب الارناوط: صحيح لغيره . مسند ابي يعلي: 226/2 .»

3. دعوت قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 493
قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هِبَةِ اللَّهِ بِقِرَاءَتِي عَلَيْهِ فِي سَنَةِ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ وَخَمْسِمِائَةٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قِرَاءَةً سَنَةَ سِتٍّ وَسِتِّينَ وَأَرْبَعمِائَةٍ، قَالَ: أنا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ النَّصْرَوِيُّ، قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السِّمِّذِيُّ قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شِيرَوَيْهِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْإِمَامُ أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ الْحَنْظَلِيُّ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ ذِرَاعٌ لَقَبِلْتُ وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ لَأَجَبْتُ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے دستی کا ہدیہ کیا جائے تو میں قبول کروں گا، اور اگر مجھے پائے کی دعوت پر بلایا جائے تو میں اس دعوت کو بھی قبول کروں گا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبه، باب القليل من الهبة، رقم: 2568 . سنن ترمذي، ابواب الاحكام، باب قبول الهدية الخ، رقم: 1338 . مسند احمد: 424/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 5291 .»


1    2    3    Next