الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


معجم صغير للطبراني کل احادیث (1197)
حدیث نمبر سے تلاش:

معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الْمَرْضَیٰ
مریض کی عیادت کا بیان
1. بیمار پرسی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1134
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ الأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ لاحِقٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ عَادَ الْمَرِيضَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُفَضَّلٍ، إِلا أَبُو عَاصِمٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوجاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو اللہ کی رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2205، والطبراني فى «الصغير» برقم: 139
قال الهيثمي: رجاله موثقون، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 297)»

2. سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1135
قَالَ قَالَ سَعْدٌ وَحَدَّثَنِي عَمِّي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ قَرَأَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ بَعْدَ صَلاةِ الصُّبْحِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ الأَرْضِ يَوْمَئِذٍ إِذَا اتَّقَى"، لا يُرْوَى عَنْ سَعْدٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عَطِيَّةَ، وَلا يُرْوَى حَدِيثُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عَطِيَّةَ أَيْضًا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کی نماز کے بعد بارہ دفعہ «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھا تو اس نے گویا چار دفعہ قرآن پڑھ لیا۔ پھر اگر وہ اللہ سے ڈرتا رہا تو تمام اہلِ زمین سے اس دن فضیلت والا ہو گا۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 166
قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 146)
قال ابو حاتم الرازی: هذا حديث منكر وزكريا بن عطية منكر الحديث، علل الحديث: (4 / 719)»

3. آزمائش پر صبر اور عافیت پر شکر کا بیان
حدیث نمبر: 1136
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ:" ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَلاءَ، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ، وَذَكَرَ الْعَافِيَةَ، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِصَاحِبِهَا مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَئِنْ أُعَافَى فَأَشْكُرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَسُولُ اللَّهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرٌ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر فرمایا اور اس چیز کا بھی جو اللہ نے صبر کرنے کی صورت میں اجر کے طور پر مکمل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا بھی ذکر فرمایا کہ: جو شخص اس پر شکر کرے وہ بھی بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے عافیت مل جائے تو میں شکر کر لوں یہ مجھے اس سے پیارا ہے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں، اور صبر کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے رسول بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3102، والطبراني فى «الصغير» برقم: 304، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:3982
قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن البراء بن النضر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 290)»

4. بخار جہنم کا حصہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1137
حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَسَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَدِينِيُّ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: فَقَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلا كَانَ يُجَالِسُهُ فَقَالَ:" مَالِي فَقَدْتُ فُلانًا؟، قَالُوا: اغْتَبَطَ، وَكَانُوا يُسَمُّونَ الْوَعْكَ الاغْتِبَاطَ، فَقَالَ: قُومُوا حَتَّى نَعُودُهُ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ بَكَى الْغُلامُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لا تَبْكِ فَإِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ الْحُمَّى حَظُّ أُمَّتِي مِنْ جَهَنَّمَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، وَلا عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، إِلا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ. تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو گم پایا جس کے ساتھ آپ بیٹھا کرتے تھے، فرمانے لگے: مجھے فلاں آدمی نظر نہیں آیا؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کو بخار ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اٹھو، ہم ان کی بیمار پرسی کرنے جارہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے جب اس کے پاس پہنچے تو لڑکا رونے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: رو نہیں، جبریل نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امّت کے لیے جہنم کا حصہ ہے (جو انہیں دنیا میں ہی مل جاتا ہے)۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3318، والطبراني فى «الصغير» برقم: 314
قال الهيثمي: فيه عمر بن راشد ضعفه أحمد وغيره ووثقه العجلي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 306)»

5. کھمبی اور عجوہ کھجور کا بیان
حدیث نمبر: 1138
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ، وَقَالَ: وَنَعَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ تُجَزَّأُ ثَلاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ تُذَابُ، فَتُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا عَلَى الرِّيقِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، إِلا ابْنُ جُرَيْجٍ، وَلا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، إِلا عَبْدُ الْمَجِيدِ. تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھمبی مَنْ (وہ کھانا جو بنی اسرائیل پر صحراءِ سینا میں آسمان سے اترتا تھا، قرآن میں اس کو من و سلویٰ کا نام دیا گیا ہے) میں سے ہے، اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے، اور عجوہ کھجوریں جنّت میں بھی ہوں گی اور یہ زہر سے شفاء ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن الحدیث صحیح، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6635، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12481، 13010، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3406، والطبراني فى «الصغير» برقم: 344، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5673، وله شواهد من حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، فأما حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4478، 4639، 5708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2049، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2067، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3454، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1647
قال الهيثمي: فيه مهدي بن جعفر الرملي وهو ثقة وفيه ضعف وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 88)»

6. طعن اور طاعون سے امّت کے فنا ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1139
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيَةَ الْقَطَّانُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا الطَّاعُونُ؟، قَالَ: وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ، وَفِي كُلِّ شَهَادَةٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امّت کا فنا ہونا طعن اور طاعون سے ہو گا۔ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طعن کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے جن دشمنوں کے اثرات ہیں اور ہر ایک میں شہادت ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 158، 159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19837، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7226، والبزار فى «مسنده» برقم: 2986، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1396، 3422، 8512، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 351، صحيح الجامع برقم: 2318
قال ابن حجر: ثبت، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (10 / 189) قال الهيثمي: ورجال بعضها رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(311/2)»

7. «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1140
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:"شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ، فَلَمْ يَشْكُنَا، وَقَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ أَدْنَاهَا الْهَمَّ وَالْفَقْرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، إِلا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِيُّ، وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَلا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَلا يَحْفَظُ بَلْهَطُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ فقیری کا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3541، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 438، ضعيف الجامع برقم: 1840
قال الذھبی: الخبر منكر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 649)»

8. نظرِ بد کے دم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مَرْدَوَيْهِ الأَهْوَازِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَنَا صَبِيُّ يَشْتَكِي، فَقَالَ: مَا لَهُ؟، فَقُلْنَا: اتَّهَمْنَا بِهِ الْعَيْنَ، فَقَالَ: أَلا تَسْتَرْقُونَ له مِنَ الْعَيْنِ؟"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ، إِلا أَبُو مُعَاوِيَةَ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس ایک بچہ تھا جو بیمار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اسے کیا تکلیف ہے؟ ہم نے عرض کیا: ہمیں اس پر نظر کا وہم ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کو نظر کا دم نہیں کرتے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6879، 6935، والطبراني فى «الكبير» برقم: 568، والطبراني فى «الصغير» برقم: 480 وله شواهد من حديث عروة بن الزبير، أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1708، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24058
قال الهيثمي: رواه الطبراني عن شيخه سهل بن مودود ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 112)»

9. بیمار پرسی کا بیان
حدیث نمبر: 1142
حَدَّثَنَا سَلامَةُ بْنُ نَاهِضٍ التِّرْيَاقِيُّ الْمَقْدِسِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَعُودُ مَرِيضًا إِلا بَعْدَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، إِلا مَسْلَمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی مریض کی بیمار پرسی فرماتے تو تین دن کے بعد ہی فرماتے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1437،قال الشيخ الألباني: موضوع، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3642، والطبراني فى «الصغير» برقم: 484
قال أبو حاتم الرازی: حديث باطل موضوع مسلمة ضعيف الحديث، علل الحديث: (6 / 211)»

10. تکلیف والے حصے پر ہاتھ رکھ کر دم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1143
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الأَذَنِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا اشْتَكَى أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى ذَلِكَ الْوَجَعِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ، وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِي هَذَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الطَّبَّاعِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیمار ہو تو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کو یوں کہے: «بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِيْ هٰذَا» اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ، میں اللہ تعالیٰ کی عزت و قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس تکلیف سے، جسے میں محسوس کر رہا ہوں۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3588، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه: 3522، والطبراني فى «الصغير» برقم: 504، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7610»


1    2    Next