الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الحميدي کل احادیث (1337)
حدیث نمبر سے تلاش:

مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
1. حدیث نمبر 141
حدیث نمبر: 141
141 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِي يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ»
141- عبداللہ بن عامر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 141]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7193، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 15918»

2. حدیث نمبر 142
حدیث نمبر: 142
142 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّي تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ»
142- سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہوجاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے یا اسے رکھ دیا جائے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1307، ومسلم: 958، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7200، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3051، 3052»