الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الحميدي کل احادیث (1337)
حدیث نمبر سے تلاش:

مسند الحميدي
حَدِيثُ عَمَّةِ حُصَيْنِ بْنِ مُحْصَنٍ رَحِمَهَا اللَّهُ تَعَالَى
حصین بن محصن کی پھوپھی سے منقول روایات
1. حدیث نمبر 358
حدیث نمبر: 358
358 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ، عَنْ عَمَّةٍ لَهُ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ الْحَاجَةِ فَقَالَ «يَا هَذِهِ أَذَاتُ بَعْلٍ أَنْتِ؟» قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ «فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟» قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا آلُو إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ؟ قَالَ «فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟ فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ»
358- حصین بن محصن اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عورت! کیا تم شادی شدہ ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنے شوہر سے غافل کیوں ہو؟ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: میں اس کے حوالے سے صرف اسی کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہوں؟ جس سے میں عاجز آجاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو؟ وہ تمہاری جنت ہے اور وہ تمہاری جہنم ہے۔
[مسند الحميدي/حَدِيثُ عَمَّةِ حُصَيْنِ بْنِ مُحْصَنٍ رَحِمَهَا اللَّهُ تَعَالَى/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه الحاكم في «مستدركه» ، برقم: 2785، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8913 والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 14823،والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 449، 450، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 528»