الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الحميدي کل احادیث (1337)
حدیث نمبر سے تلاش:

مسند الحميدي
أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
1. حدیث نمبر 436
حدیث نمبر: 436
436 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي الْغَائِطَ قَالَ: «أَوَلَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ؟» قَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو وَجْزَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ»
436- ہشام بن عروہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو قضائے حاجت کے لئے آتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: کیا کوئی شخص تین پتھر نہیں پاتا۔

[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات وهو مرسل وأخرجه مالك فى «الموطأ» ، برقم:81، وأبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22273»

1. حدیث نمبر 436
حدیث نمبر: 436Q
436م- حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ مِثْلَهَا عَنْ هِشَامٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ، عَنْ أَبِي خُزَيْمَةَ، عَنْ عُمَارَةَ
436م- ہشام نے یہ بات بیان کی ہے، ابووجزہ نامی راوی نے عمارہ بن خزیمہ کے حواے سے ان کے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یا فرمان نقل کیا ہے: (ان پتھروں میں) مینگنی نہیں ہونی چاہئے۔

[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 436Q]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف أبو وجزه يزيد بن عبيد لم يسمع عمارة بن خزيمة وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 2227»

2. حدیث نمبر 437
حدیث نمبر: 437
437 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا وَكِيعٌ بِمِثْلِهَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي خُزَيْمَةَ، عَنْ عُمَارَةَ
437- مندرجہ بالا روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔


[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: «وانظر التعليق السابق»

3. حدیث نمبر 438
حدیث نمبر: 438
438 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: «رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَي الْخُفَّيْنِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ وَلَوِ اسْتَزَدْنَاهُ لَزَادَنَا»
438- سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی ہے اور مسافر کے لئے تین دن اور تین راتوں تک ہے اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات ہے۔ اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید کی گزارش کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید رخصت عطا کردیتے۔


[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: «إسناده رجاله ثقات وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1329،1330،1332،1333، وأبو داود فى «سننه» برقم: 157، والترمذي فى «جامعه» برقم: 95، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 553،554، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1331»

4. حدیث نمبر 439
حدیث نمبر: 439
439 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ «وَلَوْ أَطْنَبَ السَّائِلُ فِي مَسْأَلَتِهِ لَزَادَهُ»
439- سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند ہے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سوال کرنے والا اگر مزید سوال کرتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے مزید اجازت دے دیتے۔


[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات وانظر التعليق السابق»

5. حدیث نمبر 440
حدیث نمبر: 440
440 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ لَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ»
440- عمارہ بن خزیمہ اپنے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا ہے، تم لوگ خواتین کی پچھلی شرمگاہوں میں صحبت نہ کرو۔

[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 440]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4198،4200 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1924، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1183، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22267»