الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
سفر کے مسائل
1. عورت کا محرم کے بغیر سفر کرنا جائز نہیں ہے
حدیث نمبر: 486
415- مالك عن سعيد بن أبى سعيد المقبري عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر تسير مسيرة يوم وليلة إلا مع ذي محرم منها.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عورت کے لئے جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہے، محرم کے بغیر دن اور رات کا سفر کرنا جائز نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 486]
تخریج الحدیث: «415- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 979/2 ح 1899، ك 54 ب 14 ح 37) التمهيد 49/21، الاستذكار: 1835، و أخرجه مسلم (1339/421) من حديث مالك به وعلقه البخاري (1088)، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”تسافر“ .»

2. سفر عذاب کا ٹکڑا ہے
حدیث نمبر: 487
434- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش فوجد بئرا فنزل فيها فشرب فخرج، فإذا هو بكلب يلهث يأكل الثرى من العطش، فقال الرجل: لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذى بلغني، فنزل البئر فملأ خفه ثم أمسكه بفيه حتى رقي فسقى الكلب فشكر الله له فغفر له“ قال: ”يا رسول الله، إن لنا فى البهائم لأجرا؟ فقال: فى كل ذات كبد رطبة أجر.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی ایک راستے پر چل رہا تھا کہ اسے شدید پیاس لگی پھر اس نے ایک کنواں دیکھا تو اس میں اتر کر پانی پیا، پھر جب باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا زبان نکالے پیاس کی وجہ سے کیچڑ کھا رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا: جس طرح مجھے شدید پیاس لگی تھی اس کتے کو بھی پیاس لگی ہوئی ہے پھر کنویں میں اترا تو اپنے جوتے کو پانی سے بھر لیا پھر اسے اپنے منہ میں پکڑا حتیٰ کہ اوپر چڑھ آیا پھر کتے کو پانی پلایا تو اللہ نے اس کی قدردانی کی اور اسے بخش دیا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیں جانوروں کے بارے میں بھی اجر ملے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر زندہ جگر والے کے بارے میں اجر ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: «434- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 929/2، 930 ح 1793، ك 49 ب 10 ح 23) التمهيد 8/22، الاستذكار: 1726، و أخرجه البخاري (2363) ومسلم (2244/153) من حديث مالك به من رواية يحيي بن يحيي .»