الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
گواہی دینے کا بیان
1. بہترین گواہ کون ہے؟
حدیث نمبر: 522
317- وبه: عن أبيه عن عبد الله بن عمرو بن عثمان عن ابن أبى عمرة الأنصاري عن زيد بن خالد الجهني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”ألا أخبركم بخير الشهداء الذى يأتي بشهادته قبل أن يسألها أن يخبر بشهادته قبل أن يسألها.“
سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں گواہوں میں سے بہترین گواہ نہ بتا دوں؟ جو پوچھنے سے پہلے گواہی پیش کرتا ہے اور پوچھے جانے سے پہلے گواہی دے دیتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «317- الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 720/2 ح 1462، ك 36 ب 2 ح 3) التمهيد 393/17، الاستذكار: 1386، و أخرجه مسلم (1719) من حديث مالك به .»

2. بیوی کے ساتھ کسی دوسرے آدمی کو دیکھنے کی صورت میں چار گواہ پیش کرنا
حدیث نمبر: 523
441- وبه: عن أبى هريرة: أن سعد بن عبادة قال لرسول الله صلى الله عليه وسلم: أرأيت إن وجدت مع امرأتي رجلا أمهله حتى آتي بأربعة؟ قال: ”نعم.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو دیکھوں تو چار گواہ لانے تک اسے مہلت دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں! [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 523]
تخریج الحدیث: «441- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 737/2 ح 1485، ك 36 ب 19 ح 17، 823/2 ح 1598، ك 41 ب 1 ح 7) التمهيد 253/21، الاستذكار: 1409، و أخرجه مسلم (1498/15) من حديث مالك به.»