الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں
10. (امام کا لعان کرنے والوں سے کہنا کہ) ایک نہ ایک تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، آیا کوئی توبہ کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 1882
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے۔ ایک تو تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، تم میں مفارقت ہونی چاہیے۔ شوہر نے کہا کہ میرا مال (کہاں گیا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو سچا ہے تب بھی تم نے اس سے دخول تو کیا ہے، اس کے بدلے میں وہ مال گیا اور اگر تو نے (زنا کی) عورت پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو پھر تو تجھے واقعی نہ ملنا چاہیے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1882]
11. سوگ والی عورت کا سرمہ لگانا (ناجائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1883
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا اور اس کی آنکھیں دکھنے لگیں تو لوگوں نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سرمہ نہیں لگا سکتی حالانکہ پہلے برے لباس اور برے مکان میں عدت پوری کرنا پڑتی تھی اور جب ایک سال تمام ہوتا (تو عدت سے اس طرح باہر ہوتی تھی کہ) کتا گزرتا اور وہ اس کو مینگنی مارتی تھی، ہرگز سرمہ جائز نہیں جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1883]

Previous    1    2