الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب العتق
آزادی کے مسائل
حدیث نمبر: 1230
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهم عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المكاتب عبد ما بقي عليه من مكاتبته درهم» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود بإسناد حسن وأصله عند أحمد والثلاثة وصححه الحاكم.
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مکاتب اس وقت تک غلام ہی ہے جب تک اس کی مکاتبت سے ایک درہم بھی باقی ہے۔ اسے ابوداؤد نے حسن سند سے نکالا ہے اور اس کی اصل احمد اور تینوں کے ہاں ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1230]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، العتق، باب في المكاتب يؤدي بعض كتابته فيعجز أو يموت، حديث:3926، وأصله أخرجه أبوداود، العتق، حديث:3927، والترمذي، البيوع، حديث:1260، وابن ماجه، العتق، حديث:2519، وأحمد:2 /178، 184،206، 209، وهو حديث حسن.»

حدیث نمبر: 1231
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كان لإحداكن مكاتب وكان عنده ما يؤدي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلتحتجب منه» ‏‏‏‏ رواه أحمد والأربعة وصححه الترمذي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے پاس مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ ادا کر کے آزاد ہو سکتا ہے تو پھر (عورت کو) اس سے پردہ کرنا چاہیئے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، العتق، باب في المكاتب، حديث:3928، والترمذي، البيوع، حديث:1261، وابن ماجه، العتق، حديث:2520، والنسائي في الكبرٰي: 3 /198، حديث:5030 وغيره، وأحمد:6 /289.»

حدیث نمبر: 1232
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏يودى المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر وبقدر ما رق منه دية العبد» ‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود والنسائي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکاتب جتنا آزاد ہے اس قدر آزاد کی دیت ادا کرے گا اور جتنا غلام ہے اس قدر غلام کی۔ اسے احمد، نسائی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الديات، باب في دبة المكاتب، حديث:4582، والنسائي، القسامة، حديث:4814، وأحمد:1 /94،260.»

حدیث نمبر: 1233
وعن عمرو بن الحارث أخي جويرية أم المؤمنين رضي الله عنه قال: ما ترك رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عند موته درهما ولا دينارا ولا عبدا ولا أمة ولا شيئا إلا بغلته البيضاء وسلاحه وأرضا جعلها صدقة" رواه البخاري.
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ، ام المؤمنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کے بھائی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم میراث میں چھوڑا اور نہ دینار اور نہ کوئی غلام اور نہ لونڈی اور نہ کوئی اور چیز بس ایک سفید خچر، اپنا اسلحہ جنگ اور کچھ تھوڑی سی زمین جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کر دیا تھا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوصايا، باب الوصايا، حديث:2739، 4461.»

حدیث نمبر: 1234
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أيما أمة ولدت من سيدها فهي حرة بعد موته» .‏‏‏‏ أخرجه ابن ماجه والحاكم بإسناد ضعيف ورجح جماعة وقفه على عمر رضي الله عنه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس لونڈی نے اپنے آقا و مالک کے نطفہ سے بچہ جنا تو وہ مالک کی وفات کے بعد آزاد ہے۔ اس کی روایت ابن ماجہ اور حاکم نے ضعیف سند سے کی ہے اور ایک جماعت نے اس کے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1234]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، العتق، باب أمهات الأولاد، حديث:2515، والحاكم:2 /19 وصححه، فتعقبه الذهبي بقوله: "حسين بن عبدالله متروك" وتلميذه عنعن.»

حدیث نمبر: 1235
وعن سهل بن حنيف رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من أعان مجاهدا في سبيل الله أو غارما في عسرته أو مكاتبا في رقبته أظله الله يوم لا ظل إلا ظله» .‏‏‏‏ رواه أحمد وصححه الحاكم.
سیدنا سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے مجاہد فی سبیل اللہ کی اعانت و مدد کی یا تنگ حالات میں کسی مقروض سے تعاون کیا یا کسی مکاتب کا اس کے زر کتابت کی ادائیگی میں ہاتھ بٹایا کہ وہ آزاد ہو جائے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ اس روز سایہ عطا فرمائے گا جس روز اس کے سایہ کے ماسوا کوئی سایہ نہیں ہو گا۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب العتق/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:3 /487، والحاكم:2 /89، 90، عبدالله بن سهل بن حنيف وثقه الحاكم وحده، ولبعض حديثه شواهد.»


Previous    1    2