الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


معجم صغير للطبراني کل احادیث (1197)
حدیث نمبر سے تلاش:

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ النِّكَاح
نکاح کا بیان
21. عورت کے پردوں کا بیان
حدیث نمبر: 493
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورِ التِّنِّيسِيُّ ، بِمَدِينَةِ تِنِّيسَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"لِلْمَرْأَةِ سِتْرَانِ، قِيلَ: وَمَا هُمَا؟، قَالَ: الزَّوْجُ وَالْقَبْرُ، قِيلَ: فَأَيُّهُمَا أَسْتَرُ؟، قَالَ: الْقَبْرُ"، لا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کے دو پردے ہیں۔ کسی نے کہا: کون کون سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک قبر ہے اور ایک خاوند۔ کسی نے کہا: ان میں سے زیادہ کون سا پردہ بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبر۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «موضوع، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12657، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8240، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1078
قال الشيخ الألباني: موضوع، «ضعيف الجامع» برقم: (4750)»

22. لونڈی کی آزادی اس کا مہر ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 494
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ سَعِيدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، أَعْتَقَ صَفِيَّةَ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا ابْنُ الْمُبَارَكِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 494]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5086، 5159، 5169، 5528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1365، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 351، 400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4091، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3344، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2054، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1115، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1957، 2272، 3196، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 907، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1933، 3288، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12138، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 386، 1093»

23. ہم جنس کے مباشرت کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 495
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"لا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ، وَلا الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، إِلا أَبُو مُعَاوِيَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ أَسَدُ بْنُ مُوسَى
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی مرد کسی مرد اور کوئی عورت کسی عورت سے مباشرت نہ کرے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5582، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7872، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2818، 2918، والبزار فى «مسنده» برقم: 4768، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17889، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11728، 11794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8807، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1094
وقال الحاکم: هذا حديث صحيح على شرط البخاري، فقد أجمعا على صحة هذا الحديث .»

24. نکاح کے لیے لڑکی کی رضامندی کا بیان
حدیث نمبر: 496
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَوْجَرِيُّ الصَّنْعَانِيُّ فِي كِتَابِهِ إِلَيْنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، رَدَّ نِكَاحَ بِكْرٍ وَثَيِّبٍ أَنْكَحَهُمَا أَبَوَاهُمَا وَهُمَا كَارِهَتَانِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، إِلا الذِّمَارِيُّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنواری اور ایک بیوہ کا نکاح واپس کر دیا جن کا ان کے باپ نے ان کی رضامندی کے بغیر نکاح کر دیا تھا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5366، 5368، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2096، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1875، 1875 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13786، 13788، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3563، 3564
قال الدارقطنی: تفرد به عبد الملك الدماري وفيه ضعف والصواب عن يحيى بن أبي كثير عن المهاجر بن عكرمة مرسل، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 101)»

25. گھروں میں آباد سانپوں اور جنوں کا بیان
حدیث نمبر: 497
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ الضَّبِّيُّ الْخَيَّاطُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ قَرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَبَعَثَ فِيهِمْ ذَلِكَ الرَّجُلَ، فَلَمَّا جَاءَ الْقَوْمُ تَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَتِهِ قَائِمَةً عَلَى بَابِهَا، فَدَخَلَتْهُ غَيْرَةً، فَهَيَّأَ الرُّمْحَ لِيَطْعَنَهَا بِهِ، فَقَالَتْ:" لا تَعْجَلْ وَانْظُرْ مَا فِي الْبَيْتِ، فَدَخَلَ الْبَيْتَ فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى فِرَاشِهَا فَطَعَنَ الْحَيَّةَ، فَمَاتَتْ، وَمَاتَ الرَّجُلُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ مِنَ الْجِنِّ، وَنَهَى عَنْ قَ1تْلِ الْجِنَّانِ"، لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا التَّمَامِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، إِلا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ مُخْتَصَرًا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا جس میں یہ شخص بھی تھا، جب لوگ واپس آئے تو اس شخص نے اپنے گھر کی طرف جلد آنے کی کوشش کی تو ناگہان اس نے اپنی بیوی کو دروازے پر کھڑی دیکھ لیا، اسے غیرت آئی تو اس نے نیزہ مارنا چاہا، وہ کہنے لگی: جلدی نہ کرو، پہلے گھر کے اندر جا کر دیکھ لو کہ اندر کیا ہے؟ وہ اندر گیا تو اسے بستر پر ایک لیٹا ہوا سانپ نظر آیا، تو اس نے اس کو وہ نیزہ مارا جس سے وہ مر گیا، مگر وہ آدمی خود بھی مر گیا۔ جب یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ان گھروں میں کوئی جن آباد ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 6447، والبزار فى «مسنده» برقم: 2238، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19619، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2936، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3848، 4528، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1146 [وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3297، 3310، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2233، والحميدي فى «مسنده» برقم: 632، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5493
قال الدارقطنی: محفوظ عن ابن عمر، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 306)»

26. خاوند یا بیوی کا علیحدگی پر کسی اور سے نکاح نہ کرنے کی شرط کا بیان
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ الأَنْصَارِيَّةِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ،"خَطَبَ أُمَّ مُبَشِّرٍ بِنْتَ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَقَالَتْ: إِنِّي شَرَطْتُ لِزَوْجِي أَنْ لا أَتَزَوَّجَ بَعْدَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا لا يَصْلُحُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ، إِلا ابْنُ إِدْرِيسَ، تَفَرَّدَ بِهِ نُعَيْمٌ
سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منگنی کی تو وہ کہنے لگی: میں نے اپنے خاوند سے یہ عہد کیا ہے کہ اس کے بعد کسی سے شادی نہیں کروں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بات درست نہیں ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 498]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1186، 267، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1157
قال ابن حجر: إسناد حسن، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 124)»


Previous    1    2    3