الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
جنازے کے مسائل
حدیث نمبر: 240
94- مالك عن محمد بن أبى بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبيه عن أبى النضر السلمي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يموت لأحد من المسلمين ثلاثة من الولد فيحتسبهم إلا كانوا له جنة من النار.“ فقالت: امرأة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله، أو اثنان. قال: ”أو اثنان.“
سیدنا ابوالنضر السمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مسلمانوں میں سے جس کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کرے اور اللہ سے اجر کی امید رکھے تو یہ بچے اس کے لئے جہنم سے ڈھال یعنی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایک عورت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی، کہنے لگی: یا رسول اللہ! یا دو (بچے فوت ہو جائیں)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا دو (بچے فوت ہو جائیں تو وہ بھی جہنم سے ڈھال بن جاتے ہیں)۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 240]
تخریج الحدیث: «94- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 235/1 ح 558، ك 16 ب 13 ح 39 وعنده ”عن ابي النضر“ وهوالصواب) التمهيد 86/13، 87، الاستذكار: 512، و أخرجه ابولقاسم الجوهري فى مسند الموطأ (245/262) من حديث مالك به، وللحديث شواهد عند البخاري (101) و مسلم (2633) وغيرهما والحديث بها صحيح»

14. مومن کی روح مرنے کے بعد جنت میں پرندے کے پیٹ میں . . .
حدیث نمبر: 241
72- مالك عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك الأنصاري أنه أخبره أن أباه كعب بن مالك كان يحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إنما نسمة المؤمن طائر يعلق فى شجر الجنة حتى يرجعه الله إلى جسده يوم يبعثه.“
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کی روح ایک پرندے کی صورت میں جنت کے درختوں سے لٹکی رہتی ہے حتی کہ اﷲ اسے قیامت کے دن اس کے جسم کی طرف بھیج دے گا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «72- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 240/1 ح 569، ك 16 ب 16 ح 49) التمهيد 56/11، الاستذكار: 523، و أخرجه النسائي (108/4 ح 2075) من حديث مالك به وسنده صحيح و فيه غير قادحة۔ والحديث صححه الترمذي (1641) وابن حبان (734) وله شواهد عند أحمد (424/6، 425) وغيره.»


Previous    1    2    3