الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
حرام و ناجائز امور کا بیان
16. بالوں کی وگ لگانا حرام ہے
حدیث نمبر: 606
28- وبه: عن حميد أنه سمع معاوية بن أبى سفيان عام حج وهو على المنبر وتناول قصة من شعر كانت فى يد حرسي يقول: يا أهل المدينة أين علماؤكم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن مثل هذه ويقول: ”إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم.“
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے جس سال حج کیا تھا، منبر پر تشریف فرماتے ہوئے ایک پہرے دار کے ہاتھ سے بالوں کا ایک گچھا لے کر فرمایا: اے مدینے والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس (بالوں کی وگ لگانے) سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب ایسے بال لگائے تو بنی اسرائیل ہلاک ہو گئے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «28- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 947/2 ح 1829، ك 51 ب 1 ح 2) التمهيد 216/7، الاستذكار: 1765، و أخرجه البخاري (3468) ومسلم (2127) من حديث مالك به .»

17. مسلمان کے خلاف ناحق اسلحہ اٹھانا حرام ہے
حدیث نمبر: 607
217- وبه: أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: ”من حمل علينا السلاح فليس منا.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہم پر اسلحہ اٹھایا تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 607]
تخریج الحدیث: «217- متفق عليه، الموطأ (رواية محمد بن الحسن الشيباني ص 370 ح 866)، متفق عليه، و أخرجه البخاري (7070) ومسلم (98) من حديث مالك به.»


Previous    1    2    3