الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب القضاء
قاضی (جج) وغیرہ بننے کے مسائل
حدیث نمبر: 1218
وعن ابن عمر رضي الله عنهماأن النبي صلى الله عليه وآله وسلم رد اليمين على طالب الحق. رواهما الدارقطني في إسنادهما ضعف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی پر قسم ڈال دی۔ ان دونوں احادیث کو دارقطنی نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /213، محمد بن مسروق لا يعرف، وفيه علة أخري.»

حدیث نمبر: 1219
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل علي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ذات يوم مسرورا تبرق أسارير وجهه فقال:«‏‏‏‏ألم تري إلى مجزز المدلجي: نظر آنفا إلى زيد بن حارثة وأسامة بن زيد فقال: هذه الأقدام بعضها من بعض» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خوش و خرم میرے ہاں تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ انور چمک رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجزز مدلجی نے ابھی زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید (رضی اللہ عنہم) کو دیکھ کر کہا ہے کہ یہ پاؤں ایک دوسرے کا جز ہیں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب القائف، حديث:6770، 3555، ومسلم، الرضاع، باب العمل بإلحاق القائف الولد، حديث:1459.»


Previous    1    2    3    4