الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:

سنن دارمي
من كتاب الصوم
روزے کے مسائل
16. باب الرُّخْصَةِ لِلْمُسَافِرِ في الإِفْطَارِ:
16. مسافر کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 1750
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا ذَهَبْتُ لِأَخْرُجَ، قَالَ:"انْتَظِرْ الْغَدَاءَ يَا أَبَا أُمَيَّةَ". قَالَ: فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ: "تَعَالَ أُخْبِرْكَ عَنْ الْمُسَافِرِ، إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْهُ الصِّيَامَ، وَنِصْفَ الصَّلَاةِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: إِنْ شَاءَ، صَامَ، وَإِنْ شَاءَ، أَفْطَرَ.
سیدنا ابوامیہ ضمری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سفر سے آیا، جب میں نے واپسی کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوامیہ! دوپہر کے کھانے کے لئے رکو، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں تو روزے سے ہوں، فرمایا: میرے پاس آؤ میں تمہیں مسافر کے روزے کا حکم بتاؤں، اللہ تعالیٰ نے مسافر پر روزے اور آدھی نماز کو معاف کر دیا ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: مسافر کا جی چاہے تو روزہ رکھے اور نہ جی چاہے تو نہ رکھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1753] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2408] ، [ترمذي 715] ، [نسائي 2273] ، [ابن ماجه 1667] ۔ اس حدیث میں ابوالمغيرہ: عبدالقدوس بن حجاج، ابوقلابہ: عبداللہ بن زید اور ابوامیہ: عمرو بن امیہ ضمری ہیں۔

17. باب مَتَى يُفْطِرُ الرَّجُلُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَراً:
17. جو آدمی سفر کے ارادے سے گھر سے نکلا ہو تو کب افطار کرے
حدیث نمبر: 1751
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ ذُهْلٍ الْحَضْرَمِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: رَكِبْتُ مَعَ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ سَفِينَةً مِنْ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ، فَدَفَعَ، فَقَرَّبَ غَدَاءَهُ. ثُمَّ قَالَ: اقْتَرِبْ. فَقُلْتُ: أَلَسْتَ تَرَى الْبُيُوتَ؟ فَقَالَ أَبُو بَصْرَةَ:"أَرَغِبْتَ عَنْ سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟".
عبید بن جبیر نے کہا: سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ جب فسطاط (ایک شہر) سے رمضان میں نکلے تو میں ان کے ساتھ کشتی میں سوار ہوا، انہوں نے دوپہر کا کھانا نکالا اور کہا: قریب آ جاؤ، میں نے عرض کیا: کیا آپ ابھی شہری آبادی کو نہیں دیکھ رہے ہیں؟ سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے نفرت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1751]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1754] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2412] ، [أحمد 398/6] ، [المعجم الكبير للطبراني 279/2، 2169]

18. باب مَنْ أَفْطَرَ يَوْماً مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّداً:
18. جو کوئی رمضان میں ایک دن کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑ دے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1752
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ الْمُطَوِّسِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ وَلَا مَرَضٍ، فَلَا يَقْضِيَهِ صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهِ وَلَوْ صَامَ الدَّهْرَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بنا عذر و بیماری کے رمضان کا ایک روزہ نہ رکھے تو ساری عمر کے روزے اس کو پورا نہ کر سکیں گے، چاہے وہ پوری عمر روزے رکھتا رہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1752]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1755] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن متعدد طرق سے مروی ہے۔ دیکھئے: [أحمد 442/2] ، [أبوداؤد 2397] ، [ترمذي 723] ، [نسائي 3278] ، [ابن ماجه 1622] ، [ابن ابي شيبه 105/3] ، [عبدالرزاق 7475، وغيرهم]

حدیث نمبر: 1753
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ رَخَّصَهُ اللَّهُ لَهُ، لَمْ يَقْضِ عَنْهُ صِيَامُ الدَّهْرِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بلا عذر جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے (سفر اور مرض) رمضان کے ایک دن کا روزہ چھوڑ دے تو ساری عمر کے روزے اس کو پورا نہ کر سکیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1756] »
اس حدیث کا حوالہ پیچھے گذر چکا ہے۔

19. باب في الذي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ في شَهْرِ رَمَضَانَ نَهَاراً:
19. جو شخص رمضان میں دن کے وقت اپنی بیوی سے جماع کر لے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1754
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: هَلَكْتُ؟ فَقَالَ:"وَمَا أَهْلَكَكَ؟ قَالَ: وَاقَعْتُ امْرَأَتِي فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ: "فَأَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ:"فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ. قَالَ:"فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:"أَيْنَ السَّائِلُ؟ تَصَدَّقْ بِهَذَا". فَقَالَ: أَعَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَوَاللَّهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرَ مِنَّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَأَنْتُمْ إِذًا"وَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: میں تباہ و برباد ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کس چیز نے تمہیں تباہ کیا؟ عرض کیا: میں نے اپنی بیوی سے ماہ رمضان میں صحبت کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک غلام آزاد کر دو، عرض کیا: مجھے اس کی طاقت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو دو مہینے لگاتار روزے رکھ لو، عرض کیا: اتنی استطاعت بھی نہیں، فرمایا: اچھا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو، عرض کیا: میرے پاس کھانا نہیں ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بڑی تھیلی لائی گئی جس میں کھجوریں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ وہ سائل پوچھنے والا کدھر ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: جاؤ اس کو صدقہ کر دو، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا اپنے اہل سے زیادہ محتاج پر صدقہ کر دوں؟ قسم اللہ کی ان دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان کوئی بھی گھرانہ میرے گھر سے زیادہ محتاج نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے دانت دیکھے جا سکے، فرمایا: ایسا ہے تو جاؤ تم ہی اسے لے جاؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1757] »
مذکورہ بالا روایت کی سند صحیح ہے اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1936] ، [مسلم 1111] ، [مسند موصلي 6368] ، [ابن حبان 3523] ، [مسند الحميدي 1038]

حدیث نمبر: 1755
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
اس سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ ایک آدمی نے رمضان میں روزہ توڑ دیا .... «فذكر الحديث» ۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1758] »
اس روایت کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔

حدیث نمبر: 1756
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ , أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ، تَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ احْتَرَقَ، فَسَأَلَهُ: مَا لَهُ؟ فَقَالَ: أَصَابَ أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ. فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقَ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:"أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟"فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ:"تَصَدَّقْ بِهَذَا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں تو (جہنم کی آگ میں) جل گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا ماجرا ہے؟ تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ اس نے رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلی لائی گئی جس کو عذق (یا عروق) کہا جاتا تھا، اس میں کھجوریں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جلنے والا کہاں ہے؟ وہ آدمی کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو صدقہ کر دو۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1759] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1935] ، [مسلم 1112] ، [أبويعلی 4663] ، [ابن حبان 3528]

20. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الْمَرْأَةِ تَطَوُّعاً إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِهَا:
20. شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1757
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،، أَنَّهُ قَالَ لِامْرَأَةٍ: "لَا تَصُومِي إِلَّا بِإِذْنِهِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: تم شوہر کی اجازت کے بنا روزہ نہ رکھو۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1757]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1760] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھے: [أبوداؤد 2459] ، [ابن ماجه 1762] ، [أبويعلی 1037] ، [ابن حبان 1488] ، [الموارد 956]

حدیث نمبر: 1758
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا تَطَوُّعًا فِي غَيْرِ رَمَضَانَ، وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر رمضان کے علاوہ ایک دن کا بھی نفلی روزہ نہ رکھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1761] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5192] ، [مسلم 1026] ، [أبوداؤد 2458] ، [ترمذي 782] ، [ابن ماجه 1722] ، [أبويعلی 6273] ، [ابن حبان 3572] ، [مسند الحميدي 1033، 1046]

حدیث نمبر: 1759
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ، إِلَّا بِإِذْنِهِ". قَالَ: فِي النُّذُورِ تَفِي بِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر شوہر موجود ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر ایک دن کا بھی نفلی روزہ نہ رکھے، فرمایا: نذر کا روزہ پورا کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1762] »
اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث متفق علیہ ہے، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند الحميدي 1046]


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next