مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3202
3202. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فرمایا: ”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ کسی شخص کی موت یا پیدائش کیوجہ سے ان کو گرہن نہیں لگتا۔ جب تم یہ دیکھو تو اللہ کا ذکر کرو۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3202]
حدیث حاشیہ:
کیوں کہ یہ جملہ انقلابات قدرت الٰہی کے تحت ہوتے رہتے ہیں پس ایسے مواقع پر خصوصیت کے ساتھ اللہ کو یاد کرنا اور نماز پڑھنا ایمان کی ترقی کا ذریعہ ہے۔
حوالہ: صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3202