الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْجَنَائِزِ
جنازے کے احکام و مسائل
24. باب الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ:
24. باب: جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا بیان۔
سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص جنازہ دیکھے تو اگر اس کے ساتھ جانے والا نہ ہو تو کھڑا ہو جائے یہاں تک کہ وہ آگے نکل جائے یا زمین پر رکھا جائے آگے جانے سے پہلے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2218]
ترقیم فوادعبدالباقی: 958