الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الصَّلَاةِ
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
15. باب فِي حَصَى الْمَسْجِدِ
15. باب: مسجد کی کنکریوں کا بیان۔
ابوبدر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنکری اس شخص کو قسم دلاتی ہے جو اس کو مسجد سے نکالتا ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12837) (ضعیف)» (اس میں ”قاضی شریک“ ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ ضعيف¤ قال الدار قطني: ’’رفعه وھم من أبي بدر ‘‘ (الترغيب والترهيب 1 / 205) وأبو بدر شك في رفعه والصواب موقوف¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30
● سنن أبي داود | الحصاة لتناشد الذي يخرجها من المسجد |