الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْأَدَبِ
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
95. باب مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ
95. باب: شعر کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آیت کریمہ «والشعراء يتبعهم الغاوون» ”شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بھٹکے ہوئے ہوں“ (الشعراء: ۲۲۴) میں سے وہ لوگ مخصوص و مستثنیٰ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے «إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات وذكروا الله كثيرا» ”سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا“ (الشعراء: ۲۲۷) میں بیان کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 5016]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6268) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن