الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ابن ماجه کل احادیث (4341)
حدیث نمبر سے تلاش:

سنن ابن ماجه
كتاب الحدود
کتاب: حدود کے احکام و مسائل
22. بَابُ : حَدِّ السَّارِقِ
22. باب: چور کی حد کا بیان۔
حدیث نمبر: 2585
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا".
1 ام المؤمینین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ اسی وقت کاٹا جائے گا جب (چرائی گئی چیز کی قیمت) چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ ہو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2585]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحدود 14 (6789)، صحیح مسلم/الحدود 1 (1684)، سنن ابی داود/الحدود 11 (4383)، سنن الترمذی/الحدود 16 (1445)، سنن النسائی/قطع السارق 7 (4920)، (تحفة الأشراف: 17920)، و قد أخرجہ: موطا امام مالک/الحدود 7 (23)، مسند احمد (6/36، 80، 81، 104، 163، 249، 252)، سنن الدارمی/الحدود 4 (2346) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ ربع دینار یعنی تین درہم یا اس سے زیادہ کی مالیت کا سامان اگر کوئی چوری کرتا ہے، تو اس کے عوض ہاتھ کاٹا جائے گا، ایک درہم چاندی کا وزن تقریباً تین گرام ہے، اس طرح سے تقریباً نو گرام چاندی کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا، اور دینار کا وزن سوا چار گرام خالص سونا ہے۔ (ملاحظہ ہو: توضیح الأحکام من بلوغ المرام ۶/۲۶۴- ۲۶۵)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

   صحيح البخاريتقطع يد السارق في ربع دينار
   صحيح البخاريتقطع اليد في ربع دينار فصاعدا
   صحيح البخارييد السارق لم تقطع على عهد النبي إلا في ثمن مجن حجفة أو ترس
   صحيح البخاريتقطع اليد في ربع دينار
   صحيح البخاريلم تقطع يد سارق على عهد النبي في أدنى من ثمن المجن ترس أو حجفة وكان كل واحد منهما ذا ثمن
   صحيح مسلميقطع السارق في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلملا تقطع اليد إلا في ربع دينار فما فوقه
   صحيح مسلملا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلملا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلملم تقطع يد سارق في عهد رسول الله في أقل من ثمن المجن حجفة أو ترس وكلاهما ذو ثمن
   جامع الترمذييقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن أبي داوديقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن أبي داودتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىيقطع يد السارق في ثمن المجن
   سنن النسائى الصغرىقطع رسول الله في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع اليد إلا في ثمن المجن ثلث دينار أو نصف دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىلا يقطع السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع يد السارق فيما دون المجن قيل لعائشة ما ثمن المجن قالت ربع دينار
   سنن النسائى الصغرىيقطع اليد في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع اليد إلا في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرىتقطع اليد في المجن
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىيقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع اليد إلا في المجن أو ثمنه
   سنن النسائى الصغرىلا تقطع اليد إلا في المجن أو ثمنه
   سنن النسائى الصغرىتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن ابن ماجهلا تقطع اليد إلا في ربع دينار فصاعدا
   موطا امام مالك رواية ابن القاسمالقطع فى ربع دينار فصاعدا
   بلوغ المرام‏‏‏‏تقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   المعجم الصغير للطبراني القطع فى ربع دينار فصاعدا
   المعجم الصغير للطبراني القطع فى ربع دينار فصاعدا
   مسندالحميديالقطع في ربع دينار فصاعدا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2585  
´چور کی حد کا بیان۔`
1 ام المؤمینین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ اسی وقت کاٹا جائے گا جب (چرائی گئی چیز کی قیمت) چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ ہو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2585]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔
درہم چاندی کا سکہ تھا دینار سونے کا۔
ایک دیناربارہ درہم کے برابر سمجھا جاتا تھا اس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔

(2)
اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگا تاہم دوسری سزا جرمانے یا پٹائی کی صورت میں دی جائے گئى۔

(3)
آج کل کاغذی سکوں کو سونے کا متبادل قرار دیا جاتا ہے اس لیے چوتھائی دینار (ایک ماشہ ایک رتی تقریباً ایک گرام سونا)
یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔
   حوالہ: سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2585   
------------------
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1445  
´کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار ۱؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1445]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریبا سوا چار گرام سونا ہے۔
   حوالہ: سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1445   
------------------
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4383  
´چور کا ہاتھ کتنے مال کی چوری میں کاٹا جائے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار یا اس سے زائد میں (چور کا ہاتھ) کاٹتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4383]
فوائد ومسائل:
قابل حد چوری کا نصاب چوتھائی دینار ہے۔
دینار کا وزن آج کل کے حساب سے (.254) گرام شمار کیا جاتا ہے، تو اس کا چوتھائی (1.06) گرام ہے۔
   حوالہ: سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4383   
------------------