الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: تفسیر قرآن کریم
68. باب وَمِنْ سُورَةِ سَأَلَ سَائِلٌ
68. باب: سورۃ المعارج سے بعض آیات کی تفسیر۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ:
«يوم تكون السماء كالمهل» ”جس دن آسمان تیل کی تلچھٹ کے مانند ہو جائے گا
“ (المعارج: ۸)، میں مہل کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا:
”اس سے مراد تیل کی تلچھٹ ہے، جب کافر اسے اپنے منہ کے قریب لائے گا تو سر کی کھال مع بالوں کے اس میں گر جائے گی
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب ہے اور ہم اسے صرف رشدین کی روایت سے جانتے ہیں۔
[سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3322] تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 2581 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف ومضى برقم (2707) // (475 / 2720) //
تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3322
´سورۃ المعارج سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ: «يوم تكون السماء كالمهل» ”جس دن آسمان تیل کی تلچھٹ کے مانند ہو جائے گا“ (المعارج: ۸)، میں مہل کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: ”اس سے مراد تیل کی تلچھٹ ہے، جب کافر اسے اپنے منہ کے قریب لائے گا تو سر کی کھال مع بالوں کے اس میں گر جائے گی۔“ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3322]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جس دن آسمان تیل کی تلچھٹ کے مانند ہو جائے گا (المعارج: 8)
حوالہ: سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3322
------------------