قرآن مجيد

سورة الواقعة
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
جب وہ واقع ہونے والی واقع ہو گی۔

2
اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔

3
پست کرنے والی، بلند کرنے والی۔

4
جب زمین ہلائی جائے گی، سخت ہلایا جانا۔

5
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،خوب ریزہ ریزہ کیا جانا۔

6
پس وہ پھیلا ہواغبار بن جائیں گے۔

7
اور تم تین قسم (کے لوگ) ہو جاؤ گے۔

8
پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔

9
اور بائیں ہاتھ والے ،کیا (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔

10
اور جو پہل کرنے والے ہیں، وہی آگے بڑھنے والے ہیں۔

11
یہی لوگ قریب کیے ہوئے ہیں۔

12
نعمت کے باغوں میں۔

13
بہت بڑی جماعت پہلوں سے۔

14
اور تھوڑے سے پچھلوں سے ہوں گے۔

15
سونے اور جواہر سے بُنے ہوئے تختوں پر (آرام کر رہے ہوں گے)۔

16
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھنے والے (ہوں گے)۔

17
ان پر چکر لگا رہے ہوں گے وہ لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رکھے جائیں گے۔

18
ایسے کوزے اور ٹونٹی والی صراحیاںاور لبالب بھرے ہوئے پیالے لے کر جو بہتی ہوئی شراب کے ہوں گے۔

19
وہ نہ اس سے درد سر میں مبتلا ہوں گے اور نہ بہکیں گے۔

20
اور ایسے پھل لے کر جنھیں وہ پسند کرتے ہیں۔

21
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔

22
اور( ان کے لیے وہاں) سفید جسم، سیاہ آنکھوںوالی عورتیں ہیں ،جو فراخ آنکھوں والی ہیں۔

23
چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔

24
اس کے بدلے کے لیے جو وہ کیا کرتے تھے۔

25
وہ اس میں نہ بے ہودہ گفتگو سنیں گے اور نہ گناہ میں ڈالنے والی بات۔

26
مگر یہ کہنا کہ سلام ہے، سلام ہے۔

27
اور دائیں ہاتھ والے، کیا (ہی اچھے) ہیں دائیں ہاتھ والے۔

28
(وہ) ایسی بیریوں میںہوں گے جن کے کانٹے دور کیے ہوئے ہیں۔

29
اور ایسے کیلوں میں جو تہ بہ تہ لگے ہوئے ہیں۔

30
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے ۔

31
اور ایسے پانی میں جو گرایا جا رہا ہے۔

32
اور بہت زیادہ پھلوں میں۔

33
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہوگی۔

34
اور اونچے بستروں میں۔

35
بلاشبہ ہم نے ان( بستروں والی عورتوں) کو پیدا کیا، نئے سرے سے پیدا کرنا۔

36
پس ہم نے انھیں کنواریاں بنا دیا۔

37
جو خاوندوں کی محبوب، ان کی ہم عمر ہیں۔

38
دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔

39
ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں سے ہیں۔

40
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں سے ۔

41
اوربائیں ہاتھ والے ،کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔

42
( وہ) ایک زہریلی لو اور کھولتے ہوئے پانی میں۔

43
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔

44
جو نہ ٹھنڈا ہے اور نہ باعزت۔

45
بے شک وہ اس سے پہلے نعمتوں میںپالے ہوئے تھے۔

46
اور وہ بہت بڑے گناہ (شرک) پر اڑے رہتے تھے۔

47
اور وہ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟

48
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی ؟

49
کہہ دے بے شک تمام پہلے اور پچھلے۔

50
ایک معلوم دن کے مقرر وقت پر یقینا اکٹھے کیے جانے والے ہیں۔