قرآن مجيد

سورة المرسلات
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
قسم ہے ان ( ہوائوں) کی جو جانے پہچانے معمول کے مطابق چھوڑی جاتی ہیں!

2
پھر جو تند ہو کر تیز چلنے والی ہیں!

3
اور جو(بادلوں کو اٹھاکر) پھیلا دینے والی ہیں! خوب پھیلانا۔

4
پھر جو (انھیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دینے والی ہیں!

5
پھر جو ( دلوں میں) یاد( الٰہی) ڈالنے والی ہیں!

6
عذر کے لیے، یا ڈرانے کے لیے۔

7
بے شک تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے یقینا ہو کر رہنے والی ہے۔

8
پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔

9
اور جب آسمان کھولا جائے گا۔

10
اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے۔

11
اور جب (وہ وقت آجائے گا) جو رسولوں کے ساتھ مقرر کیا گیا۔

12
( یہ سب چیزیں) کس دن کے لیے مؤخر کی گئی ہیں؟

13
فیصلے کے دن کے لیے۔

14
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایاکہ فیصلے کادن کیا ہے؟

15
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

16
کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

17
پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو بھیجتے رہتے ہیں۔

18
ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں۔

19
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

20
کیا ہم نے تمھیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا؟

21
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط ٹھکانے میں رکھا۔

22
ایک معلوم اندازے تک۔

23
پس ہم نے اندازہ کیا تو ہم اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔

24
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

25
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

26
زندوں کو اور مردوں کو۔

27
اور ہم نے اس میں بلند پہاڑ بنائے اور ہم نے تمھیں نہایت میٹھا پانی پلانے کے لیے دیا۔

28
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

29
اس چیز کی طرف چلو جسے تم جھٹلاتے تھے۔

30
ایک سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا ہے۔

31
نہ سایہ کرنے والا ہے اور نہ وہ شعلے سے کسی کام آتا ہے۔

32
بلاشبہ وہ (آگ) محل جیسے شرارے پھینکے گی۔

33
جیسے وہ زرد اونٹ ہوں۔

34
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

35
یہ دن ہے کہ وہ نہیں بولیں گے۔

36
اور نہ انھیں اجازت دی جائے گی کہ وہ عذر کریں۔

37
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

38
یہ فیصلے کا دن ہے، ہم نے تمھیں اور پہلوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔

39
تو اگر تمھارے پاس کوئی خفیہ تدبیر ہے تو میرے ساتھ کر لو۔

40
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

41
یقینا پرہیز گار لوگ اس دن سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔

42
اور پھلوں میں، جس قسم میں سے وہ چاہیں گے۔

43
مزے سے کھاؤ اور پیو، اس کے عوض جو تم کیا کرتے تھے۔

44
یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

45
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

46
(اے جھٹلانے والو!) کھالو اور تھوڑا سا فائدہ اٹھا لو، یقینا تم مجرم ہو۔

47
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

48
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔

49
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔

50
پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟