قرآن مجيد

سورة البلد
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
نہیں، میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں!

2
اور تو اس شہر میں رہنے والا ہے۔

3
اور جننے والے کی قسم! اور اس کی جو اس نے جنا!

4
بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں پیدا کیا ہے۔

5
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کبھی کوئی قادر نہیں ہوگا؟

6
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال برباد کر ڈالا۔

7
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا؟

8
کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں۔

9
اور ایک زبان اور دو ہونٹ۔

10
اور ہم نے اسے دو واضح راستے دکھا دیے۔

11
پھر (بھی) وہ مشکل گھاٹی میں نہ گھسا۔

12
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ مشکل گھاٹی کیا ہے؟

13
(وہ) گردن چھڑانا ہے۔

14
یا کسی بھوک والے دن میں کھانا کھلانا ہے۔

15
کسی قرابت والے یتیم کو۔

16
یا مٹی میں ملے ہوئے کسی مسکین کو۔

17
پھر (یہ کہ) ہو وہ ان لوگوں میں سے جو ایمان لائے اور جنھوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو رحم کرنے کی وصیت کی۔

18
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔

19
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہی بائیں ہاتھ والے ہیں۔

20
ان پر (ہر طرف سے) آگ بند کی ہوئی ہوگی۔